• دورہ انگلیڈ کیلئے سرفرازاحمدٹیم کا حصہ ہوںگے یا نہیں چیف سیلیکٹر مصباح الحق کا اہم فیصلہ

    پاکستان کے ہیڈ کوچ سہ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ دورہ انگلینڈ کے لئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی نے تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ 25رکنی ٹیم کو جولائی میں انگلینڈ بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے،کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا کہ پی سی بی ان کی صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انھیں دستبرداری اختیار کرنے کا آپشن دیا جائے گا اگر وہ اب بھی ان دفعات سے مطمئن نہیں ہیں جو ان کے تحت دی گئیں،پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے مصباح کے حوالےسےکہاکہ وہ 25سے27کھلاڑیوں کوانگلینڈ لے جارہےہیں اور تمام کھلاڑیوں کو ساتھ رکھنے کا کہا گیا ہے،اورکسی کوبھی باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی کھلاڑی وائرس سے متاثرنہ ہوپاستانی ٹیم اگست میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹووینٹی میچ کھیلے گی،کورونا وائرس کے پیش نظر تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے ہونگے اور شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

    تعلیم و صحت

    کھیل

    اہم خبریں